19 ستمبر 2018 - 07:11
سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فورسز کا تین بیلسٹی میزائلوں سے حملہ

یمنی فورسز کی طرف سے سعودی عرب کے بہیمانہ جرائم کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری ہیں یمنی فورسز نے تین بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز کی طرف سے سعودی عرب کے بہیمانہ جرائم کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری ہیں۔ یمنی فورسز نے تین بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے العسیر کے علاقہ ظہران پر بدر 1 بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ، جبکہ زلزال 1 نامی 2 میزائلوں سے سعودی عرب کے جنوب میں واقع نجران علاقہ میں سعودی عرب کے فوجی اجتماعات کو نشانہ بنایا۔

۔۔۔۔۔

/169